کشمور میں زمین کے تنازعے پر ایک بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کے قتل کے خلاف ورثاء نے لاش رکھ کر دھرنا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں چند روز قبل زمین کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ڈھنی بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہےجس کے بعد ورثاء نے لاش گڈو انڈس ہائی وے پر رکھ کر دہرنا دے دیا ہے۔
پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کررہی اورملزم کو بچانے کےکوشیشوں میں ہے، ورثاء
ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کررہی اورملزم کو بچانے کےکوشیش کررہی ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب بلوچستان کو آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا ہے اور اس وقت گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ورثاء نے دھرنا دیتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
