Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے ملک میں ادارے آپس میں ہی لڑتے رہتے ہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما و وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ادارے آپس میں ہی لڑتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں ادارے اداروں کے ساتھ ٹکرا جاتے ہیں، اداروں کا ٹکراؤ کم ہو گا تو طریقے سے سسٹم کو چلا سکیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ یہ ٹکراؤ ملکی نظام کیلئے بہت برا ہے، ہمیں فیصلہ کرنا چاہیے کہ اداروں کو آزاد رہنا چاہیے یا نہیں، بڑی دیر کی مہربان نے آتے آتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کا ایک دوسرے میں مداخلت سسٹم کو نہیں چلنے دے رہا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک میں حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں، خورشید شاہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version