Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہیلتھ کارڈ کا مقصد قوم کو حفاظت فراہم کرنا تھا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا مقصد قوم کو حفاظت فراہم کرنا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  ہیلتھ کارڈ سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا ہیلتھ کارڈ نہ صرف ہمارے پاپ کی اکثریت کو حفاظتی جال فراہم کرنا تھا بلکہ پورے پاکستان میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وہ علاقے جہاں پرائیویٹ سیکٹر کی قوت خرید کی کمی کی وجہ سے اب تک اسپتال بنانے کو کوئی تیار نہیں ہیں۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کےلیے ایک بڑی نعمت تھی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مزید یہ کہ اس منصوبے کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ اس پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے ”لینسٹ“ نے سراہا، اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے معاشی چیلنجز کے پیش نظر پنجاب کی 400 ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس اسکیم کو اس کی موجودہ شکل میں روک دیا ہے جس سے تمام طبقوں سمیت صوبے کی پوری آبادی کو مستفید ہونا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version