Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کا پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ایف آئی اے نے ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا  گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں سینئر افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔پیٹرول پمپس بھی چیک کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ عوام کیلئے پریشان کن خبر آگئی

ایف آئی اے ذرائع  نے ذخیرہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے علاوہ لائسنس کینسل کرنے کا بھی عندیہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version