لاہور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023 میں نئے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2023 (Phase-I) میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، مڈل ٹیک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ اس سال 21 فروری ہے۔
جبکہ پی۔ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس اور بی ایس پروگرامز میں آن لائن داخلے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں طلباء اگلے سمسٹر کی کورس رجسٹریشن بھی داخلوں کے دوران کریں گے۔
ریجنل ڈائریکٹرامان اللہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن بذریعہ CMS آن لائن کی جارہی ہے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے طلباء و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) https://www.aiou.edu.pk/ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578/79 کے ذریعے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
