چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ قابل عمل تجاویز کو حتمی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں میں آئندہ عام انتخابات کے لئے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے ابتدائی ڈرافٹ پر اپنی تجاویز دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے پر زور
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور قابل عمل تجاویز کو حتمی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیوایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی و دیگر پارٹی نمائندے شامل تھے۔
