Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری عہدے سے فارغ

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے کے واقعے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس عہدے کے لئے نام بھی مانگے گئے تھے۔

 

اس مقصد کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اہل ناموں کی فہرست ارسال کی گئی تھی جس میں 3 نام شامل تھے۔

اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اختر حیات گنڈاپور کو آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس تعینات کر دیا ہے  جو کہ ایف آئی اے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب معظم جاہ انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں تاہم حکومت کی کے پی میں انتخابات روکنے کی منصوبہ بندی ان کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version