سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ
زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے#EarthQuake #Swat pic.twitter.com/IpP4j1R68n— BOL Network (@BOLNETWORK) February 10, 2023
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 203 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ
خیال رہے کہ ترکیہ اور شام 6 فروری کو شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید زلزلے کے باعث ترکیہ اور شام میں 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شدید زلزلے سےترکیہ کے 10صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔
ترکیہ میں کم از کم 17 ہزار 674 اور شام میں کم از کم 3 ہزار 337 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب شام میں بھی کئی عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری سطح پر ان کی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 24.1 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد سے اب تک تقریباً 285 آفٹرشاکس بھی آ چکے ہیں۔
