Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا ہوگیا موت سستی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شاہدرہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں عوام قربانی دیں لیکن اب عوام نہیں شہباز، عمران ،بلاول اور فضل الرحمان قربانی دیں۔

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی سیاسی پنڈتوں نے بڑھائی، یہ معاشی دہشت گرد ہیں، انہوں نے اپنی پراپرٹی میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک سیاسی اور اخلاقی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ میرے اور آپ کے لئے ایک وقت کا کھانا مشکل ہیں لیکن ان کی بلی کا کھانا باہر سے آتا ہے جبکہ اور ان کے کتوں کے لئے بھی باہر سے خوراک آتی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا ہوگیا موت سستی ہوگئی، ہم آئی ایم ایف کے غلام نہیں، آپ حکومت چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان ناکام نہیں قیادت ناکام ہوئی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ترکی میں زلزلہ آیا سب سے پہلے ترکی کے صدر نے اپنا اثاثہ فروخت کرکے عوام کے قدموں میں نچھاور کئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version