Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج اسلام آباد میں ہو گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق تنظیمی کنونشن میں سینئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی جس میں تنظیمی عہدیدار شرکت کریں گے۔

کل پارٹی کا تنظیمی اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق مشاورت ہو گی اور تجاویز حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز اس سے پہلے بہاولپور ڈویژن اور ایبٹ آباد کے تنظیمی دورے بھی کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version