پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا پھل ملنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 256 سے مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن سے کراچی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، اب کراچی اور حیدرآباد کے لیے کام کرنے کا وقت ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے عوام کو کام کر کے دکھایا ہے۔ سینیٹر، میئر رہا ہوں، ایسےعہدوں پر رہا ہوں جہاں بہت کچھ کر سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا پھل ملنے والا ہے، کراچی کے لوگوں کو بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے، آج کے حالات سے نمٹنے کیلیے اپنے تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس شہر کو اقتدار میں آکر بھلا دیا تھا۔
