Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم انتخابات کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم انتخابات کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں ہو سکتی۔

عمران خان نے کہا کہ ایک مضبوط، آزاد، معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور آئین کی حفاظت کرتا ہے، قوم انتخابات کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کو برقرار رکھنے اور عدالتی نظام میں امید کی بحالی کے لیے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ضرور پڑھیں؛

 

متعلقہ خبریں