امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چھری آئی ایم ایف کی ہے، ہاتھ شہبازشریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہا ہے
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور بجلی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔
چھری آئی ایم ایف کی ہے، ہاتھ شہبازشریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور بجلی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔ مذمت کےلیے الفاظ نہیں ہیں۔ عوام اس ظالم ٹولے سے نجات کےلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 11, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مذمت کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اس بار قربانی عوام کو نہیں حکمرانوں کو دینی ہو گی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام اس ظالم ٹولے سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
