Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ 8 سالہ بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی گلستان جوہر میں واقع الفائن پلازہ گھر کے ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 10 کے ایک  نجی پلازہ کی بلڈنگ کے ٹینک میں ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوا ہے، بچے کی شناخت 8 سالہ ارشد کے نام سےہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بھی اس افسوس ناک حادثے کے حوالے سے مزید بتایا کہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ  کےسرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version