لاہور کے علاقے شاہدرہ کے ایک جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں دو ڈاکو جنرل اسٹور لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع ایک جنرل اسٹور میں دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دوکان سے نہ صرف کیش لوٹ لیا بلکہ دونوں ڈاکو جاتے جاتے انڈا، بریڈ، دودھ اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ہے۔
دوکاندار نے بول نیوز ذرائع کو بتایا کہ دونوں ڈاکوؤں کے چہرے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس تاحال ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔
