ملک بھر میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) اور ایف سی کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں میں سے33 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانےوالے پارسل میں سے بھی386 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئی۔
علاوہ ازیں پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب کی گئی کارروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس بر آمد کرلی گئی ۔
نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں بھی ینٹی نارکوٹکس فورس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے جبکہ وندر لسبیلہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 9 کلو 20 گرام آئس برآمد ہوگئی۔
این ایف سی ترجمان نے بتایا کہ تمام گرفتار مُلزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
