بہاولپور کے صحرائے چولستان میں جاری 18 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا فائنل معرکہ مکمل ہوگیا جس کےنتائج کا اعلان آج رات 8 بجے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے صحرائے چولستان میں جاری جیپ ریلی پری پئیرڈ کیٹیگری کا فائنل راونڈ مکمل ہوگیا جس میں بڑے کھلاڑی پیچھے رہ گئے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق نامور ریسر فیصل شادی خیل نے سب سے کم وقت میں 3 گھنٹے 59 منٹ اور 3 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے 18ویں جیپ ریلی کا میدان مار لیا ہے ۔
جبکہ زین محمود صرف 6 سیکنڈ کے فرق سے 3 گھنٹے 59 منٹ اور 9 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کرسکے۔
آصف فضل چوہدری نے بھی 4 گھنٹے اور 4 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر فنشنگ پوائنٹ پر پہنچ کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ٹی ڈی سی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان آج رات 8 بجے ہونے والی تقریب میں تقسیم انعامات کے دوران کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ فائنل کی دوڑ میں آج 37 گاڑیاں شامل تھیں۔
