Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا کے 22 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 498 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی۔

 تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے لیکن اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ویکسین لگوانا کیوں ضروری ہے

 کرونا وائرس کی ویکسین اس بیماری کی شدیدعلامات سے بچاتی ہے۔ نارویجن حکام صحت تمام لوگوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

 ویکسین لگوانا مفت اور آپ کی مرضی پر منحصر ہے

ماہرینِ صحت   تمام حاملہ خواتین کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیتے ہیں اور اب بالغ افراد کو ویکسین کی تیسری ڈوز پیش کی جا رہی ہے جبکہ کمزور مدافعتی نظام رکھنے والوں کو ویکسین کی چوتھی ڈوز کی پیشکش مل رہی ہے۔

اگر آپ کو ویکسین لگوانےکی پیشکش اب تک نہیں ملی ہے تو آپ اپنی بلدیہ سے رابطہ کریں۔

بچوں اور نوعمر افراد کے لیے کرونا وائرس ویکسین

 ماہرینِ صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کی عالمی وباء پھیلنے کے بعد اب 17 سال کی عمر سے چھوٹے بچوں کو کرونا وائرس ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ 5 سے 11 سال عمر کے بچوں کو بھی ویکسین دی جانے لگی ہے لیکن یہ نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا عمومی مشورہ نہیں ہے۔

 لیکن 16 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کا حتمی فیصلہ والدین کے ہاتھ میں ہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version