کراچی میں مرگی کے عالمی دن پر آگہی دینےکے حوالے سے منعقد تقریب میں 50 اسکولز کے بچوں نے والدین اور اساتذہ کے ہمراہ شرکت کری۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرگی کے عالمی دن کے موقع پر مرگی کے حوالے سےاسکول میں آرٹس کا مقابلہ کروایا گیا جہاں نیورولوجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹرعبدالواسع نے اس مرض کے حوالے سے بات کی۔
ملک بھر میں بچوں کے دماغ کے صرف 30 ماہرین موجود ہیں، ڈاکٹرعبدالواسع
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالواسع نےبتایا کہ اس وقت پورے ملک میں بچوں کے دماغ کے 30 ماہرین موجود ہیں جن میں سے صرف 8 ماہرین کراچی میں ہیں۔
جلد تشخیص ہونے سے ہی اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے، صدر این اے آر ایف
نیورولوجی ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر نے کہا کہ اس وقت والدین اوراساتزہ میں آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بچوں میں مرگی کی علامات آغاز سے ہی شروع ہوجاتی ہیں اور یہ مرض80 فیصد تک قابلِ علاج ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد تشخیص سے ہی اس مرض سے مریض کا دماغ بچایا جاسکتا ہے۔
