وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے احمقانہ عمل سے قوم کو مایوس کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کی سیاست میں جو واحد چیز رہ گئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح اقتدار واپس حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، خواہ اس کیلئے ملک ایک لمبے عرصہ کیلئے عدم استحکام کا شکار ہی کیوں نہ ہو جائے۔
Imran Niazi’s antics & somersaults continue to disappoint the nation. The only constant is his desperation to get back into power even if it involves plunging the country into a protracted period of instability. His politics is based on lies which are getting exposed by the day.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 13, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی اپنے احمقانہ اور مضحکہ خیز طرز عمل سے قوم کو مسلسل مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ کی سیاست دن بدن بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔
