کے الیکٹرک نے بجلی کے نظام میں سرمایہ کاری کا بڑا منصوبہ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک آئندہ سات سال کے دوران بجلی کے ترسیلی ںظام میں 484 ارب روپے سرمایہ کاری کرے گی جبکہ بجلی کے ڈسٹری بیوشن منصوبوں پر 184 ارب 65 کروڑ روپے کی انوسٹمینٹ ہوگی۔
سرمایہ کاری پلان کے مطابق کے الیکٹرک دیگر منصوبوں پر 18 ارب 51 کروڑ 40 لاکھ روپے انوسٹمنٹ کرے گا جبکہ انوسٹمینٹ 2023-24 سے 2029-30 کے دوران کی جائے گی۔
کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری پلان نیپرا میں جمع کروا دیا ہے جبکہ نیپرا کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری پلان پر 21 فروری کو سماعت کرے گا۔
نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ مستقبل میں صارفین کی ضروریات اور سہولت کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس نئی سرمایہ کاری سے بجلی کے نظام کو جدید بناتے ہوئے مستحکم اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانا ہے، سرمایہ کاری سے بجلی کی طلب میں متوقع اضافے، نقصانات میں کمی کے اقدامات، اور حفاظت کے لیے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سمیت بیرونی ذرائع سے اضافی، سستی، محفوظ اور قابل اعتبار بجلی حاصل کرے گی۔
نئی سرمایہ کاری کے زریعے شہر میں ہر قسم کے ماحول اور موسمی حالات میں بجلی کی مستحکم فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔
کے الیکٹرک نے کہا کہ 2005 میں میں نجکاری کے بعد ٹی ایند ڈی نقصانات کو نصف کر دیا ہے اور نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک نے صارفین کی تعداد اور بجلی کی فراہمی کو دوگنا کیا ہے۔
نجکاری سے اب تک بجلی کی فراہمی کی ویلیو چین میں 474 روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔
کے الیکٹرک کے بجلی کے نظام میں بہتری کا اعتراف نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ آپریشنل بہتری لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی مارکیٹ ایک ازاد نظام کی جانب بڑھ رہی ہے۔
کے الیکٹرک ایسے ماحول کے خواہاں ہے جہاں صارفین کو بہترین خدمات فراہمی ممکن ہوسکے۔
