وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کے دورے کے دوران پاکستان نیوی کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کریں گے جس میں 50 ملکوں سے زائد بحری افواج کے دستے شریک ہورہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم بحری قزاقوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا مظاہرہ دیکھنے کے علاوہ دیگر بحری مشقوں اور پیشہ وارانہ مہارتوں کا مشاہدہ بھی کریں گے۔
دو سال بعد منعقد ہونے والی ان مشقوں کا بنیادی مقصد سمندری قزاقوں، دہشت گردوں، منشیات اور اسلحہ سمگلروں کے خلاف موثر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران نیازی اپنے احمقانہ عمل سے قوم کو مایوس کررہے ہیں، وزیراعظم
