لاہور میں قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او کیپٹن(ر)مستنصر فیروز شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے کےلئے پرعزم ہیں جس کے لئے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف جاری کریک ڈاؤن میں چالان اور وارننگ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 70 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دی جاچکی ہے۔
رواں سال سےاب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں
کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ چالان کا مقصد شہریوں کو ذمہ دارای کا احساس دلانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں سال سےاب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔
شہری ہیلمٹ اپنےتحفظ کیلئے پہنیں،چالان سے بچنے کےلئے نہیں، سی ٹی اولاہور
انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں کیونکہ ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہی 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
موٹرسائیکل ایکسڈنٹ میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیڈ انجری ہے، سی ٹی او لاہور
سی ٹی اولاہور نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بازو میں ہیلمٹ لٹکانے یا ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان لاگو ہوگا لہزاشہری ہیلمٹ اپنے تحفظ کیلئے پہنیں صرف چالان سے بچنے کےلئے نہیں۔
