Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئین سے انحراف کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، مسرت چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے آگاہ کیا ہے کہ آئین سے انحراف کی  کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن اور گورنر کی آج کی ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا انتخابات کی تاریخ ہوگا لیکن آئین سے انحراف کی کسی بھی کوشش کے سنگین ترین نتائج ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ناکام نہیں ہونے دیا جائیگا تاہم الیکشن کمیشن کسی کی مردہ سیاست کو ریسکو کرنے کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس، ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ٹولے کی جسطرح کانپیں ٹانگ رہی ہیں لگتا ہے ان کا ملک سے فرار کا ارادہ ہے۔

بعدازاں سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے بھی اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو نظر آ رہا ہے کہ ان کی آئین توڑ کر الیکشن سے بھاگنے کی خواہش کے سامنے عدلیہ ایک دیوار بن سکتی ہے، اس لئے عدلیہ پر حملے شروع ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 3 رکنی کمیٹی آج گورنر پنجاب سے ملاقات کریگی اور انتخابای شیڈول کے متعلق مشاورت کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق گورنر پنجاب کو دوبارہ مراسلہ لکھ دیا

متعلقہ خبریں

Exit mobile version