لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی دنیا کا تیسرا آلودہ ترین جبکہ لاہور پہلا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لسہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
لاہور اور کراچی میں فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار
محکمہ ماحولیات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 176 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ سے 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
