Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انفارمیشن لیک ہونے کا ڈر؛ مریم نواز نے اجلاس میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی لگا دی

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور پارٹی کی سینئر صدر مریم نواز شریف نے اجلاس میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اجلاس میں شرکت کرنے والوں کے لیے نئے ایس او پز جاری کر دیے۔

اجلاس میں موبائل فون لانے پرمکمل پابندی لگا دی گئی تاکہ اگر تنظیمی افراد احتجاج کریں تو وہ ریکارڈ نہ ہو سکے اور مریم نواز جو ہدایات دیں وہ باہر بھی نہ جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی کا موبائل فون اجلاس میں برآمد ہوا تو اسے اجلاس سے باہر نکال دیا جائے گا۔

آئندہ اجلاسوں میں کسی کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version