Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضمنی انتخاب؛ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

پی ٹی آئی کے سابقہ ایم این اے عثمان خان ترکئی نے این اے 19 پر ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خان ترکئی نے جیسے ہی کاغذات جمع کروائے، الیکشن کمیشن کا آفس جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گیا۔

پی ٹی آئی کی کارکنان کی جانب الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر عمران حان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور کارکنان کی طرف سے جوشیلے تقاریر کیے گئے۔

عثمان خان ترکئی کے بھتیجے سابقہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور اس کے بھائی فیصل ترکی نے بھی این اے 19 پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

این اے 19 میں پی ٹی آئی شدید اختلافات کی شکارہو گئی ہے۔

اس حلقے سے عثمان خان ترکئی کے متبادل امیدوار بلند اقبال ترکئی کے علاوہ پی پی پی سے داؤد خان، اے این پی سے وارث خان، آصف افسر، بلال، عمران نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version