این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے21 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 391 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں کورونا کے 21 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد ہے۔ جبکہ کورونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں
کرونا وائرس کی علامات حال ہی میں ہونے والا بخار، کھانسی، سانس لینے میں مشکل، سر میں درد، سستی، سونگھنے یا چکھنے کی حسّ میں کمی اور پٹھوں میں درد ہو سکتی ہیں۔ گلے میں درد یا خراش، ناک بہنے یا ناک بند ہونے اور چھینکیں آنے کی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ یقین سے نہ جانتے ہوں کہ آپ کی علامات کرونا وائرس ہیں یا نہیں تو آپ کو اپنا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
کرونا وائرس انفیکشن کے بعد باقی رہنے والے اثرات
کچھ لوگوں میں COVID-19 ہونے کے بعد اس کے اثرات باقی رہ سکتے ہیں۔ عام ترین تکلیفیں سستی اور تھکن، دھیان برقرار رکھنے اور یادداشت کے مسائل، چکر آنا اور سانس لینے میں مشکل، سر میں درد اور سونگھنے اور چکھنے کی حس میں کمی ہیں۔
