سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج شام قوم سے اہم خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے اہم ترین خطاب کریں گے ۔
اس حوالے سے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران آج شام چھ بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
چئیرمین آج شام 6 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے. اب لگتا ہے قوم کو اپنے حق خود ہی چھیننا ہوں گے. حقیقی آزادی کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے ہم تیار ہیں
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 15, 2023
انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح کے حالات پیدا کر دئیے گئے ہیں لگتا ہے قوم کو اپنے حقوق خود ہی چھیننا پڑینگے، تحریک انصاف حقیقی آزادی کیلئے ہر قیمت چکانے کے لئے تیار ہے، کارکنان اور عوام اپنے مستقبل کیلئے ” ابھی نہیں تو کبھی نہیں ”کے جذبے سے تحریک کیلئے تیار رہیں۔
انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہحریک انصاف کی تیاریاں مکمل ، عمران خان کی کال پر پوری قوم لبیک کہے گی۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
