Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ سال گنے کی فی من قیمت چار سو روپے کی جائے گی ،آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت چار سو روپے کی جائے گی۔

تفصلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو زراعت پر توجہ دیگا۔

انہوں نے کہا کہ گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے، آئندہ سال گنے کی فی من قیمت چار سو روپے کی جائے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ کاشتکاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے ملک کی زراعت ترقی کرے گی

متعلقہ خبریں

Exit mobile version