پنجاب کے شہر بورےوالا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بورےوالا میں ڈاکووں کے ریڈار پر تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جہاں 3 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو الیکٹرک اسٹور سے 6 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔
ڈاکوؤں نے الیکٹرک اسٹور میں داخل ہوتے ہی فائر کیا جو خوش قسمتی سے کسی کو نہ لگا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی ہے۔
فوٹیج میں جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس ڈکیتی کی واداتوں کو روکنے میں ناکام ہے جبکہ شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے کیمرے بھی بے سود ہیں۔
بڑھتی واداتوں پر شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
