Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امپورٹڈ ٹولہ اپنی سیاست بچانے کیلئے گھناؤنی سازش کررہا ہے، مسرت چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ اپنی سیاست بچانے کیلئے آئین کے خلاف گھنائونی سازش کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ 22 کروڑ لوگوں کے ملک کو کرپشن سے لتھڑی ہوئی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔

عوام شریف اور زرداری خاندانوں کی آلودہ سیاست کا سکہ نہیں چلنے دینگے

انہوں نے کہا کہ عوام نے اٹل فیصلہ کر لیا اب وہ شریف اور زرداری خاندانوں کی آلودہ سیاست کا سکہ نہیں چلنے دینگے۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے ہر حربہ آزما لیا لیکن ان کا سیاسی گراف اوپر نہیں جارہا، یہ بضد ہیں ان کا سیاسی گراف اوپر جائے گا تو ملک میں انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام اب کرپٹ ٹولے سے مایوس ہوچکے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

 ان کا کہنا ہے کہ آپ کا گراف تو اوپر نہیں جانا ملک اس نہج پر پہنچ رہا ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچے گا، اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو قومی لیڈر عمران خان کو دیوار سے لگانے کی سوچ کو بدلنا ہو گا۔

اسحاق ڈار نے منی بجٹ سے عوام کو نکیل ڈال دی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کی بڑھک لگانے والے اسحاق ڈار نے منی بجٹ سے عوام کو نکیل ڈال دی۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے اس قدر مہنگائی کر دی ہے کہ اب آٹا، گھی، دالیں، چکن بھی لگژری آئٹمز ہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیا اب 272 روپے لیٹر پیٹرول، 280 روپے لیٹر ڈیزل کی قیمت کرنے پر نواز شریف نے کوئی کرتب، اداکاری نہیں کی؟

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دور میں ایک روپیہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر یہ منافق مہنگائی مارچ کرتے تھے لیکن اپنی حکومت میں فی لیٹر پیٹرول 122، ڈیزل 136 مہنگا ہونے پر خاموش ہیں، نہ کوئی شرم، نہ حیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version