وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ترکیہ نہیں جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ 17-18 فروری سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے میونخ روانہ ہو رہے ہیں، میونخ کی سیکیورٹی کانفرنس میں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ سمیت اعلیٰ رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، وزیر خارجہ 2 روزہ کانفرنس کے بعد ایک دن کیلئے لتھوینیا اور ایک دن کیلئے ہنگری بھی جائیں گے۔
لتھوینیا اور ہنگری کے دوروں میں باہمی تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ضرور پڑھیں؛ وزیر اعظم زلزلہ متاثرین کے ساتھ یکجہتی کیلئے آج سے ترکیہ کا دو روزہ دورہ کریں گے
