رحیم یار خان میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر 5 طالب علم جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ سردار گڑھ کے نزدیک پیش آیا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ طلباء موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھٹی کے وقت گھر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے طلباء کی عمریں 5 سے 8 سال تک ہیں، طلباء سردار گڑھ ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھے۔
