Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قرضوں پر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قرضوں پر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی،ترقی محنت اور لگن سے ہی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ 75 سال قبل لاکھوں شہادتوں کے بدلے پاکستان آزاد ہوا تھا اور 75 سالوں میں 3 آدمیوں نے آزادی کو ختم کیا ہے جس میں نواز شریف اور ان کا ٹولہ،زرداری اور عمران خان کا ٹولہ  شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے جبکہ پاکستان دنیا میں بڑا 8 واں ملک ہے اور پاکستان میں 5 بڑے دریا بہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ملک کے زرمبادلہ 2.9 ارب رہ گئے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ تباہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی 4 سال ایک ہی ترانہ سناتی رہی کہ ن لیگ کا گند صاف کرنا ہے اور اب ن لیگ کہہ رہی ہم پی ٹی آئی کا گند صاف کر رہے ہیں، مرکز میں بیٹھے بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں جبکہ عام پاکستانی کا زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لانے کا اعلان

 ان کا کہنا تھا کہ وزارتیں اور پروٹوکول لینے والے ہیں ذمہ داری لینے والا کوئی نہیں، کبھی پی ٹی آئی اور کبھی پی ڈی ایم کی صورت میں یہ آستین کے سانپ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے گرین پاسپورٹ کی کسی بھی ائیرپورٹ پر عزت نہیں، ہماری تو اب مساجد بھی محفوظ نہیں پشاور میں 100 پولیس والے شہید کر دئیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف قرضے ہیں دوسری طرف حکمرانوں کی عیاشیاں ہیں، اس ملک کا گورنر 107 کنال کے گھر میں رہتا ہے اور ہمارے ٹیکسز کا پیسہ ان کے کتوں اور بلیوں پر خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں پر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی، ترقی محنت اور لگن سے ہی ممکن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک جدید خوشحال پاکستان بنائے گی، اس ظلم و جبر کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ ئندہ نسلوں کے لئے کرپشن فری پاکستان صرف جماعت اسلامی بنائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version