Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی نے 22 کروڑ عوام  کی ذمہ داری لی ہوئی ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی نے 22 کروڑ عوام  کی ذمہ داری لی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باغ رضوان گلشن اقبال میں پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے ملک کا مقدر ہوتے ہیں، یہ سب وطن سے محبت کرنے والے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشحالی سر جھکا کر کراچی میں داخل ہوئی تو پاکستان کو ملی جبکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ کراچی کو موٹر وے کی طرح بائی پاس کرلیا جائیگا، موٹر وے بھی کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نہیں ہے لیکن خوشحالی نے اپنا راستہ نہیں بدلا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چہرہ کراچی ہے، یہ سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، اس شہر کی آبادی کو صحیح گن لیا جائے تو دنیا کا سب سے بڑا شہر ہوگا، اسکی آبادی ساڑھے تین،پونے چار کروڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک کو باہمی فیصلوں سے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر نے بائیس کروڑ نفوس کی ذمہ داری لی ہوئی ہے جبکہ یہاں پچھتر سالوں میں ناانصافی، ظلم و زیادتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے اپنے آباؤ اجداد کی امانت سمجھتے ہیں، اس کی ترقی بقاء و استحکام ہماری ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر باہر سے قیادت کو لاکر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی جسے کراچی کی عوام نے مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ گورنر سندھ پاکستان میں جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کریں، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ یہ شہر پھولوں اور روشنیوں کا شہر ہے، اسکے خلاف سازش کرنے والے اب تھک چکے ہیں۔

اس مقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد، میونسپل کمشنر فہیم خان و دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version