حماد اظہر نے کہا ہے کہ کیپٹین صفدر ن لیگ کے خلاف بول رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیپٹین صفدر ن لیگ کے خلاف بول رہے ہیں، مریم نواز نے این آر و حاصل کر کے چاچے کو جھنڈی کرا دی۔
کیپٹین صفدر نون لیگ کے خلاف بول رہے ہیں،
مریم نواز نے این آر و حاصل کر کے چاچے کو جھنڈی کرا دی،
شاہد خاقان مریم کو نہیں مانتے،
مفتاح بھائی اسحاق ڈار کو نہیں مانتے،
سلمان شہباز مفتاح کی تذلیل کرتا ہے ،
حمزہ علیدہ ناراض بیٹھا ہے۔۔یہ نون لیگ ہے یا ہم ٹی وی کا ڈرامہ؟
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 16, 2023
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے مزید کہا کہ شاہد خاقان مریم کو نہیں مانتے جبکہ مفتاح بھائی اسحاق ڈار کو نہیں مانتے، سلمان شہباز مفتاح کی تذلیل کرتا ہے، حمزہ علیحدہ ناراض بیٹھا ہے، یہ ن لیگ ہے یا ہم ٹی وی کا ڈرامہ؟
