Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کالاباغ؛ دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پر حملہ

کالاباغ میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پر حملہ کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 20 منٹ تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔

  دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے سٹیکرز برآمد ہوئے ہیں۔

فرارہونیوالےدونوں دہشتگردوں کی تلاش میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دہشتگردی کےواقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ٹی سرگودھا میں درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version