Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہو گیا۔

خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آیا تھا جو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللّٰہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے اور عنقریب ان کا خاتمہ یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version