پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کنٹینر فائرنگ کیس کا ریکارڈ غائب کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں پراسیکیوٹر نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے سامنے کمرہ کھولا تو مین ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، اگر یہ ملوث نہیں تھے تو ریکارڈ چوری کرانے کی کیا ضرورت تھی؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پورے پاکستان کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ ظالم ہیں انھوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں بڑی پیشرفت
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے آڈیو ویڈیو لیکس پر عدالتوں سے ایکشن لینے کی اپیل بھی کردی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اس حوالے سے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کا جے آئی ٹی ریکارڈ غائب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان دنوں بنانا ریپبلک میں تبدیل ہونے کی روزانہ یاد دہانیاں ملتی رہتی ہیں۔
