Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرے لیڈر نواز شریف ہیں، شاہدخاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  میرے لیڈر نوازشریف ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  ن لیگ میں 35 سال سے ہوں یہاں سے واپس گھر ہی جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار

شاہد خاقان عباسی نے کہا  کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں،  سیاست میں ناراضگیاں نہیں ہوتیں ، رائے کا اظہارہوتا ہے۔  پارٹی کی نئی لیڈر شپ کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  معاشی اور سیاسی بدحالی کی وجہ نیب ہے۔ نیب پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے،3 جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں نیا تنازع

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ بتائیں کہاں کرپشن ہوئی،نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔ وزیر اعظم نیب کو ختم کریں ورنہ حکومت نہیں چلے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  جب کوئی حکومت فیصلہ نہ کرسکے تو ملکی معاملات ٹھیک نہیں چل سکتے۔ غیر آئینی حکمرانوں نے سیاست پر قبضے کے لیے نیب بنایا۔ نیب کی بنیاد ہی خراب ہے چاہیں وہاں کسی کو بھی بٹھا دیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version