Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت

صدر مملکت کی جانب سے کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جناح اسپتال کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور پولیس اور رینجر اہلکاروں کی بہادری کی سراہا۔

صدر مملکت نے اہلکاروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور پولیس اور رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت نے حملے کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی۔

صدر مملکت نے وطن کی خاطر بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے پر پولیس اور رینجر کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پولیس آفس حملے کے تمام زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت نے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور اس لعنت کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اہم پیشرفت

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا  ہے اور کہا ہے کہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کی تحسین کرتا ہوں، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version