شہرِ قائد کا موسم گرم اور خشک رہے گا البتہ اسلام آباد ، سمیت ملتان اور پشاور میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج موسم مجموعی طور پرخشک جبکہ مطلع ابرآلود رہےگا ۔
کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اسکے برعکس اسلام آباد، ملتان اور پشاور کا موسم سرد رہے گا،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اس وقت دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں شمال مشرقی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 92 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
پشاور کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج رہے گاجبکہ باجوڑ،مہمند،مالاکنڈ،صوابی،خیبر،ایبٹ آباداور سوات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق کالام میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ مالم جبہ میں 2، دیر میں 3، چترال میں4، کوہاٹ میں 12، ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 اور دروش میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
تاہم ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اورکم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ ملتان کی ہوا میں آج نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
