Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھوٹکی، پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید

پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں میر پور ماتھیلو کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو قومی شاہراہ کے قریب سامان لوٹ رہے تھے تاہم اطلاع پر پولیس پہنچی اور مقابلہ ہوا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہید پولیس اہلکار کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوٸی ہے تاہم شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

چنیوٹ، ایک رات میں دو پولیس مقابلے

دوسری جانب پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایک رات میں دو پولیس مقابلے ہوئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او وسیم ریاض نے بتایا کہ لنگرانہ اور کانڈیوال پولیس نے مقابلے میں دوران فائرنگ زخمی ملزمان گرفتار کرلئے۔

کانڈیوال پولیس قتل کے نامزد ملزم آصف کو جائے وقوعہ سے اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی۔

نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم آصف کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا اور فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا۔

فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی آصف گرفتار کرلیا اور ساتھی فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں تھانہ لنگرانہ کے علاقے میں بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور ساتھی فرار ہوگئے۔

ناکہ پر پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو سیدھی فائرنگ شروع کردی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران 1ملزم جو فائرنگ سے زخمی ہوگیا جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زخمی کی شناخت سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم قمر کے نام سے ہوئی ہے تاہم اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version