صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں دس روز قبل لاپتہ ہونے والے دو کم سن بھائیوں کی نعشیں تالاب سے برآمد کر لی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کےمحلہ حسن ٹاون میں سہیل اور سفیان نامی دو بھائیوں کے بچوں کواغوا کیا گیا تھا جن کی نعشیں 10 روز بعد پولیس نے تالاب سے برآمد کرلی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فیضان اورابوبکردونوں کزنزتھے جن کہ عمریں بالترتب 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں اور پولیس کی جانب سےدونوں کمسن بھائوں کو قتل کرکے تالاب میں پھینکنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
پولیس نے کارروائی نہ کرتے ہوئےغفلت کا مظاہرہ کیا ہے، نانا
تاہم اس حوالے سے مقتول بچوں کے نانا کا کہنا ہے کہ پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کی بازیابی کے لئے فوراََ کوئی کاروائی نہیں کی۔
پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی اور ہمیں ڈرا دھمکا کر چپ کروا دیا، نانا کا الزام
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی ہم سے تھانہ سٹی کے چکر پہ چکر لگواتے رہے جبکہ سابق ایس ایچ او ہمیں ڈراتا رہا ،اگر پولیس کوشش کرتی تو بچے زندہ بازیاب ہو سکتے تھے۔
ڈی ایس پی صدر نے تفتیش میرٹ پر نہیں کرائی، دادا کا بیان
مقتول بچوں کے نانا نے وزیراعلی پنجاب سے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
تاہم اس وقت سٹی پولیس موقع واردات پر اپنی تفتیش جاری کئے ہوئے ہے۔
