پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق علی نواز اعوان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ اسلام آباد کے ارکان اگلے ہفتے گرفتاریاں پیش کریں گے؛ اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز سمیت سینکڑوں ارکان گرفتاریاں پیش کریں گے۔
علی نواز اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کی جدوجہد کر رہے ہیں، اگر پولیس نے گرفتاریاں نہ کیں تو تھانے کے سامنے دھرنا دیں گے۔
