وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے زیادہ انتہا پسندی کا نشانہ بنتی رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ رشید پنڈی شہر پر کالا دھبہ ہیں، آصف علی زرداری پر الزامات لگا کر سیاسی منظر نامے میں ان رہنا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ آصف علی زرداری کسی طرح کے بدلے کی سیاست اور انتقام میں یقین نہیں رکھتے، آصف علی زرداری نے تو ان لوگوں کو بھی معاف کر دیا جنہوں ان کو اور ان کے خاندان کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تھا، آصف علی زرداری انتہا پسندوں کو عمران خان کے خلاف استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے پاس اگر ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں، ٹی وی پر آکر بڑھکیں مارنا شیخ رشید کا وطیرہ ہے، شیخ رشید ہر 15 دن کے بعد آر یا پار کی نئیں تاریخیں دیتے رہتے ہیں، وہ چار راتیں لاک اپ میں نہیں گزار سکے، معافی تلافی کر کے باہر آگیا۔
