Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی راتیں خنک اور دن گرم ہونا شروع ہوگئےہیں تاہم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس وقت شہرِ قائد میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حدہِ نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

شہر کا درجہ حرارت کم سے کم  15 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم شہرمیں شمال مغربی سمت سے 15 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےچلنےوالی ہواؤں میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش امکان ہے،محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گااور یہاں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

 آج ملک کے بیشتر مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت اوربلتستان میں تیز ہواوٗں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری جبکہ چند مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے۔

ملک کے جنوبی علاقوں کا موسم غیر معمولی گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

 صوبہ سندھ کی طرح ملتان اور صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں کا موسم  سرد اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا،

 محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق کالام میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

 محکمہ موسمیات  کی جانب سےریکارڈ کردہ کم سے کم درجہ حرارت کالام اور گوپس میں منفی 3 لیہ میں منفی 1 اسلام آباد میں 9،لاہور، پشاور اورجموں میں 12، کراچی میں 14 کوئٹہ میں 7،گلگت اورشوپیاں میں 5 اسکردو مری اوراننت ناگ میں 2 مظفر آباد میں 11، ملتان میں 13 سری نگرمیں 7  پلوامہ میں 6 اور بارہ مولہ میں 6 ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version