کلر کہار کے قریب موٹروے پر گزشتہ رات باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 14 افراد جاں بحق جبکہ 72 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ موٹروے پر کلرکہار کے قریب پیش آیا جہاں بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد جانبحق جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، مزید قانونی کارروائی ابھی جاری ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، بس میں باراتی سوار تھے، بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی تھی جبکہ مخالف سمت سے آنے والی دو کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی زد میں آگئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر زخمی افراد کو ریسکیو کر لیا، ڈی آئی جی موٹروے محمد یوسف جائے حادثہ پر موجود رہے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔
موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہوا۔
