وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ریاست قربان کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا آئین سب سے مقدس ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ریاست قربان کرنا چاہتے ہیں۔
